جی این این سوشل

دنیا

جوہری جنگ میں روس کبھی جیت نہیں سکتا، سیکرٹری جنرل نیٹو

برسلز: سیکرٹری جنرل نیٹو کا  کہنا ہے کہ روس پر واضح کر دینا چاہتا ہوں جوہری جنگ میں بھی وہ کبھی جیت نہیں سکتا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جوہری جنگ میں روس کبھی جیت نہیں سکتا، سیکرٹری جنرل نیٹو
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیٹو  کے سربراہ اجلاس سے پہلے سیکرٹری جنرل نیٹو نے  پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ چین یوکرین پر حملے کی مذمت کرے،روس کی مدد کی بجائے جنگ کے خاتمے کی کوششیں کرے، چین کے حکام نے یوکرین اور نیٹو کے متعلق جھوٹ پھیلائے۔

 سیکرٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ بیلاروس یوکرین پر روس کے حملے کے آغاز سے پہلے ہی اس کا مددگار ہے،بیلاروس نے یوکرین پر حملے کے لیے روسی افواج کو اپنے ایئرفیلڈ استعمال کرنے کی اجازت دی، کسی بھی خطرے کی صورت میں اتحادیوں کے دفاع کے منصوبے موجود ہیں۔

 سیکرٹری جنرل نیٹو کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین میں کسی قسم کے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تو اس کے نتائج دور رس ہوں گے، چین نے یوکرین جنگ کے متعلق جھوٹ پھیلانے سمیت کئی طرح روس کو سیاسی مدد فراہم کی،  نیٹو ممالک چین سے مطالبہ کریں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔

 سیکرٹری جنرل نیٹو  نے مزید کہا کہ  نیٹو اس جنگ کا حصہ نہیں ہم نے یوکرین کو اس کے دفاع میں مدد فراہم کی، دستے نہیں بھیجیں گے،  روس  جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا غیرذمہ دارانہ اور خطرناک بیانیہ ترک کرے، روس پر واضح کر دینا چاہتا ہوں جوہری جنگ میں بھی وہ کبھی جیت نہیں سکتا۔

تفریح

شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟

شان شاہد نے اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران  بنا شرٹ اپنی تصویر اپلوڈ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟

پاکستان کی پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ہیرو شان شاہد اپنی نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

اداکار شان شاہد نے  حال ہی میں اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کی تصویر  شیئر کی ہے ، ان کی شئیر  کی گئی تصاویر میں انہیں اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران  بنا شرٹ کے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ کا سفر ورزش کے بعد ختم نہیں ہوتا، یہ تو صرف شروعات ہے۔

ان کی اپلوڈ کی گئی تصویر پر کچھ لوگوں نے شان کی فٹنس کے سفر  کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرٹ لیس پوسٹ پر آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملنے  شدید رد عمل کے بعد بعد شان شاہد بھی خاموش نہ رہ سکے اور ردعمل کا اظہار کردیا۔

شان شاہد نے صارفین کی  تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی ہے۔

شان شاہد نے مزید کہا کہ ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت  نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشت گردی عدالت  نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کیس میں ملوث 10 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، سزا یافتہ افراد میں4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی۔

ملزمان کے خلاف 10 مئی 2023 کو  تھا نہ پی ایس انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر نمبر 626/ 24درج کی گئی تھی۔

کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت  نمبر ٹو اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کیا،جس میں پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو سزا سنائی گئی جبکہ 6 کارکنان اب بھی اسی کیس میں اشتہاری مجرم ہیں۔

سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود، احسن ، نعیم اللہ ، مطیع اللہ ولد امین خان ، شوکت ولد فضل داد ، ذاکر اللہ ولد بسم اللہ خان شامل ہیں۔

افغان شہریوں کے نام داؤد خان، یونس خان، احسان اللہ، لال آغا ہیں۔

عدالت نے روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرتے ہی فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق مجرموں کو سنائی گئی سزا  جرمانے کے علاوہ 6 سال تک بڑھ جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد کو جانے والی ایم ٹو اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے کو بند کر دیا گیا

نوٹیفکیشن  کے مطابق  لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔

جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے  کے مطابق 24 نومبر کے غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ مظاہرین  ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll