اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے کمی آ رہی ہے اور دو سال بعد آج دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 333ہوگئی ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کوروناکے30ہزار54ٹیسٹ کیےگئے جس میں سے 333کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد15لاکھ23ہزار72ہوگئی ہے ۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد8ہزار 063ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں میں180افرادکوروناسےشفایاب ہوچکے، اب تک14لاکھ84ہزار676مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
Statistics 24 Mar 22
— NCOC (@OfficialNcoc) March 24, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 30,054
Positive Cases: 210
Positivity %: 0.69%
Deaths :0
Patients on Critical Care: 445
ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح0.69فیصدرہی ، پاکستان میں کوروناکے445مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 13 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 14 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 16 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 hours ago



