جی این این سوشل

کھیل

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز :  آسٹریلین اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

لاہور : پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز :  آسٹریلین اسکواڈ لاہور پہنچ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی اسکواڈ میں 14 ارکان شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس وقت آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں موجود ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ تیسرا اور آخری میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت  ایرن فنچ وائٹ بال ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سابق کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری بھی ٹیم آسٹریلیا کے ہمراہ پہنچے ہیں۔ 

دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

 پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا ایک روزہ میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔  اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بھی ہوگا جو 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں شیڈول تھے، تاہم اب یہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

 

صحت

مریم نواز سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات

بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے ملاقات کی۔

ڈاکٹر حنان بلخی نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کی جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر حنان بلخی کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ سیکٹر اور خصوصی طور پر عوام میں انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے ڈاکٹر حنان بلخی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی، صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے، دیہی عوام کیلئے 32 فیلڈ ہسپتالوں فعال کر دیئے ہیں، 5 سال کے اندر ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا ہدف پورا کریں گے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آباد افراد کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں، قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال میں صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او تعاون کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کے بھائی کو کے پی کابینہ سے فارغ کر دیا

خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کے بھائی کو کے پی کابینہ سے فارغ کر دیا

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کردیا۔

کے پی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد لطیف خان کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

محکمہ انتظامیہ کے پی نے معاون خصوصی خالد لطیف خان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ترکیہ نے غزہ جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیئے

غزہ میں انسانی بنیادوں پر وافر امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل رہے گے، ترک وزیر تجارت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ نے غزہ جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیئے

ترکیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونے تک اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر وافر امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی تک اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے جمعہ کو اسرائیل کے ساتھ اپنے ملک کے تجارتی تعلقات کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا' ترکیہ نے اسرائیل سے آنے اور جانے والی تمام برآمدات اور درآمدات بند کر دی ہیں۔'

انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بدترین قتل عام کو غزہ میں ایک بڑے انسانی المیے کا باعث قرار دیا۔ لیکن ایک غیر معمولی تباہی اور ہزاروں بچوں اور عورتوں کی ہلاکت کے باوجود اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے نہ جنگ بندی کو تیار ہے، حتی کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل میں اپنی پیدا کردہ رکاوٹوں کو بھی دور کرنے کو تیار نہیں ہے۔

عمر بولات کے مطابق غزہ کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود ابھی رفح پر بھی حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس صورتحال نے ترکیہ کو تجارتی تعلقات کی اسرائیل کےساتھ معطلی پر مجبور کر دیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے سات ماہ تک ہونے والے ہیں لیکن اس دوران 34 ہزار 596  سے زائد فلسطینیوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت اور تقریبا پورے غزہ کی تباہی کے باوجود بہت کم تعداد میں ایسے ملک ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ اپنی تجارت کو معطل یا موقف کیا ہے۔

البتہ عوامی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ مشرق وسطی کے علاوہ یورپ اور امریکہ میں بھی زور پکڑ رہا ہے۔ ترکیہ کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کو محدود کرنے کے اس باقاعدہ اعلان کے بعد ترکیہ کے برآمدات کرنے والے تاجروں اور تجارتی کمپنیوں نے بھی اسرائیل کے ساتھ اپنے برآمدی امور کو روک کر دوسرے ملکوں کی طرف امکانات کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ نئی منڈیاں سامنے آسکیں۔

واضح رہے استنبول کے اپریل 2023 میں اسرائیل کے درمیان تجارت کا حجم 6.8 بلین ڈالر تھا۔ برآمدی شعبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے برآمد کنندگان اسرائیل سے فرم آرڈرز کے ساتھ تیسرے ممالک کو تجارتی تعطل کے بعد سامان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll