لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں باضابطہ طور پر شامل کردیا گیا۔


پی سی بی ذرائع کے مطابق وقار یونس نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے دوران اعزادی کیپ اور پلاک وصول کرلیا۔
وقار یونس نے پاکستان کی جانب سے 87 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 373 اور 262 ایک روزہ میچوں میں 416 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ٹیموں کے خلاف 50 سے زائد وکٹیں حاصل کیں، جن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 70، زمبابوے کے خلاف 62، سری لنکا کے خلاف 56، ویسٹ انڈیز کے خلاف 55 اور انگلینڈ کے خلاف 50 وکٹیں شامل ہیں۔
وقار یونس نے ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف 79، ویسٹ انڈیز کے خلاف 60، جنوبی افریقہ کے خلاف 58، بھارت کے خلاف 37، آسٹریلیا کے خلاف 29 اور زمبابوے کے خلاف 23 وکٹیں حاصل کیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں انہوں نے 7 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 29 وکٹیں حاصل کیں اور اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 86 رنز دے کر 7 وکٹیں بہترین کارکردگی تھی۔
انہوں نے اسی اسٹیڈیم میں 12 ایک روزہ میچوں میں 14 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں، جس میں ورلڈ کپ 1996 کے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں بہترین کارکردگی تھی۔

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 hours ago

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 hours ago

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 hours ago
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 6 hours ago

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 hours ago

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 9 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 hours ago

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 9 hours ago

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 6 hours ago

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 hours ago

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 hours ago

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 6 hours ago