طلبا کیلئے اہم خبر آگئی، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹر کا امتحانی نظام تبدیل کردیا، اب رزلٹ کارڈ پر بھی سپلیمنٹری کا لفظ بھی تحریر نہیں ہوگا.


محکمہ ہائر ایجوکیشن نے رواں سال سے بچوں سے ضمنی امتحانات نہ لینے کا فیصلہ کیا ، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے مشاورت کے بعد تعلیمی بورڈز کا امتحانی نظام تبدیل کردیا , تعلیمی سال میں صرف دو بار امتحانات منعقد کروائے جائیں گے، نیا امتحانی نظام موجودہ تعلیمی سال سے نافذ العمل ہے.
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق دوسرا سالانہ امتحانات ستمبر میں منعقد ہوگا، ایسے امیدوار جو سالانہ امتحان میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ ستمبر میں دوسرے امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کیلئے نیا نصاب شائع نہ ہونے کے باعث رواں سال سکولوں میں طلبا کو گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک نہ ملنے کا امکان ہے،لاہور میں زیر تعلیم 6 لاکھ سے زائد بچوں کیلئے 30 لاکھ سے زائد کتابیں درکار ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ دو ماہ کےقلیل عرصے میں اتنے بڑے پیمانے پر کتابوں کی اشاعت ٹیکسٹ بک بورڈ کیلئےممکن نہیں ہوگا، کتابیں کی اشاعت نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں طلبا کو گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک نہیں مل سکے گا جبکہ پی سی ٹی بی کا کہنا ہے کہ سلیبس کی اشاعت جاری ہے،گرمی کی چھٹیوں سے قبل سلیبس فراہم کردیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا.یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق موسم بہار نے نجی تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا مزہ بھی دوبالاکردیا۔ یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
، پنجاب یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ، اور یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجز ، مراکز اور تعلیمی ادارے 28 مارچ سے 8 اپریل2022 تک بند رہیں گے۔یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 6 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل



