جی این این سوشل

پاکستان

ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے

ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایم کیو ایم  اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاملات طے پا گئے، ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔

اس سے قبل آج ایم کیو ایم کا وفد زرداری ہاؤس پہنچا، وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان ، امین الحق سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ملاقات میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء بھی ملاقات میں شامل تھے۔

موسم

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر  فہرست ،   ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر اول نمبر پر آگیا، شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 625 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان انجینئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979، غازی روڈ انٹر چینج پر 882 اور کلائمٹ فنانس پاکستان ہیڈ کوارٹر 790 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور بیماری سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں۔

لاہور میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کھل گئی ہیں لہٰذا طلبہ و طالبات کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ شہر میں تعمیراتی کاموں پر آج رات تک پابندی عائد ہے۔

تمام تفریحی مقامات اور پارکوں پر شہریوں کے لیے کھول دیے گئے، شہر کی تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز پلازے رات آٹھ بجے بند ہوں گے۔ ریسٹورنٹ کو بند کرنے کے لیے رات 10 بجے کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں

بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں

پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں۔

باراتیں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گجرات اور جہلم جا رہی تھیں لیکن چناب ٹول پلازہ پر دونوں باراتیں پھنسی گئیں بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں۔

دوسری جانب ہیڈ خانکی پل بلاک ہونے کے باعث بارات کافی دیر پھنسی رہی، دلہا اوراس کے بھائی کی پولیس کو منت سماجت کے بعد دلہا کو بارات گجرات لے جانے کی اجازت مل گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث حکومت نے دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں کو بند کردیا ہے۔

26 نمبر چنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردی گئی، سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کرراستے بند کردیئے گئے۔

جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کردیے گئے، فیصل آباد کے داخلی راستے بھی بند ہیں اور لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کیلئے جانے والی موٹرویز بھی بند کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، حکومت کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام

ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، حکومت کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو دھرنے کی اجازت سے متعلق واضح بتا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بتایا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے، وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔

بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ میں اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کے بعد حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll