اسلام آباد: پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں ہلاک۔


ذرائع کے مطابق پاکستان کو انتہائی مطلوب کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد عبدالوہاب افغانستان میں مارا گیا، دہشت گرد کو 22 مارچ صبح ساڑھے 10 بجے 2 نامعلوم افراد نے قتل کیا۔
مارا جانے والا دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک عرف حکیم علی جان، عرف حکیم صالح، عرف خوشی محمد، عرف خانہ بدوش قندھار کے نام سے تخریک کاری کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔
دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک کا بنیادی طور پر تعلق لشکر جھنگوی عثمان سیف اللہ کُرد گروپ سے تھا، اور وہ پورے ملک اور بالخصوص سندھ میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔
اگست 2020 میں اس نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی، اور اس وقت وہ کالعدم ٹی ٹی پی سندھ کا امیر تھا اور سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی لسٹ ریڈبک میں شامل تھا۔
دہشت گرد کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے مورخہ 30 جنوری 2015 امام بارگاہ شکارپور میں خودکش حملہ کروایا جس میں 53 معصوم افراد شہید اور 57 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس نے آرمی ایوی ایشنز بیس، پی اےایف بیس سمنگلی 20 کوئٹہ میں حملوں کی پلاننگز کی، وہ اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگز کاروائیوں میں ملوث رہا، وہ شمالی وزیرستان میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھا، جب کہ اس وقت کراچی میں خودکش حملے کروانے کی منظم منصوبہ بندی کررہا تھا۔

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 5 hours ago

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ، نیپرا نے عملدرآمد شروع کردیا
- an hour ago

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

متنازع ویڈیو لیکس کے معاملے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کیا ردعمل دیا؟
- 6 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
- 6 hours ago

آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع
- 4 hours ago

بھارتی ریاست منی پور میں عوام کا آزادی مارچ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
- 3 hours ago
نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی
- 5 hours ago

یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
- 5 hours ago

صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے ، جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم
- 5 hours ago

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ
- 5 hours ago
جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد
- 3 hours ago