جی این این سوشل

دنیا

سعودی آرامکو کی جدہ میں تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملے سے آگ لگ گئی

ریاض: عینی شاہدین کے مطابق سعودی ساحلی شہر جدہ پر گہرے سیاہ دھویں کے بادل دکھائی دیئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی آرامکو کی جدہ میں تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملے سے آگ لگ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سعودی آرامکو کی جدہ میں تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملے سے آگ لگ گئی ہے، عینی شاہدین کے مطابق سعودی ساحلی شہر جدہ پر گہرے سیاہ دھویں کے بادل دکھائی دیئے۔

ادھر یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے اندر بڑے فوجی آپریشن کا دعویٰ کردیا ہے، حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ   سعودی مملکت کے اندر فوجی آپریشن کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

کھیل

19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان نے ہفتے کے روز چین کے شہر ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں سلور ایوارڈ  جیت لیا۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد: پاکستان نے ہفتے کے روز چین کے شہر ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں سلور ایوارڈ  جیت لیا۔ پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں جیت نہ سکا  اور سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا  کیونکہ فائنل ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی ۔

اس سے قبل ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ابتدائی پول-اے کے میچ میں ازبکستان کو اٹھارہ دو گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے احمد ارباز نے 5، رانا عبدالوحید ارشد اور افراز نے تین تین جبکہ محمد عمر بھٹہ اور عبدالرحمن نے دو دو گول سکور کیے۔پاکستان کے محمد عاصم خان نے کویت کے المیزین عبداللہ کو 11/9، 11/7 اور 11/9 سے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اٹلی کی پاکستان کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

جولائی اوراگست میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 60.69 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

اٹلی کی پاکستان کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد: اٹلی کی پاکستان کےساتھ فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی اوراگست میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر0.88 فیصد جبکہ اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر92 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو195.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.88 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو197.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اگست میں اٹلی کو پاکستانی برآمدات کاحجم 96.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 99.49 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 91.97 ملین ڈالرتھا،

مالی سال 2023 میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو1.151 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق اٹلی سے برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر92 فیصدکی کمی ہوئی، جولائی اوراگست میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 60.69 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 116.51 ملین ڈالرتھا، اگست میں اٹلی سے درآمدات پر26.79 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجولائی میں 33.90 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 44.10 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں اٹلی سے درآمدات کامجموعی حجم 526.93 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفرآباد: مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

مظفرآباد: مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

مظفر آباد : پولیس اور تاجر آمنے سامنے آ گئے ، عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی کیمپ ہٹانے سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، پولیس نے مشتعل مظاہرین پر  لاٹھی چارج کیا اور پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی ۔

احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

یاد رہے کہ ڈی ایس پی پولیس بھی احتجاجی مظاہرین کی جانب سے کیے گئے پتھراؤ میں زخمی ہوئے ۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس سے کسی قسم کا غلط رویہ اپنایا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ بھی کی ہے اور ان کے احتجاجی کیمپ بھی اکھاڑ دیے ہیں ۔

یاد رہے کہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے مہنگی بجلی پر احتجاج کیا جا رہا تھا مظفرآباد کی تاجر برادری نے دکانیں بند کردیں ۔

مظاہرین نے کہا کہ احتجاج پر امن تھا لیکن پولیس نے ہمارے تاجروں ، قائدین کو گرفتار کیا ہے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں ۔

پولیس گرفتاریوں کے خلاف مظفرآباد ، راولا کوٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll