Advertisement
پاکستان

گھی، بیف، مٹن، چکن سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: گھی، بیف، مٹن، چکن اور کیلے سمیت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 26 2022، 4:09 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
گھی، بیف، مٹن، چکن سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 15.67 فیصد پر پہنچ گئی۔

جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ملک میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 59 پیسے اور گھی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد گھی کی فلو قیمت 466 روپے 95 پیسے پرپہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق بیف 94 پیسے، مٹن 5 روپے 80 پیسے فی کلو اور کیلے 4 روپے 43 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement