جی این این سوشل

پاکستان

حکومت میں شامل ہونے کیلئے شرط ہوتی ہے مطالبات نہیں:خالد مقبول صدیقی

کراچی:متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاق نے ہمارے زیادہ تر مطالبات پر عملدرآمد کیا ہے، حکومت میں شامل ہونے کیلئے شرط ہوتی ہے مطالبات نہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت میں شامل ہونے کیلئے شرط ہوتی ہے مطالبات نہیں:خالد مقبول صدیقی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کردی ہے، ہمارا سندھ حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی نے ہمارے مطالبات پڑھے اور انہوں نے کہا ہمارے مطالبات جائز ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیں کوئی حکومت کی پیش کش نہیں کی اور نہ ہم نے قبول کی، جمہوریت کیلئے اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی ضروری ہیں، ہم ابھی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  دباؤ لے رہے ہوتے تو اب تک زیادہ ساتھی گھر پر ہوتے، کبھی ایسا کوئی دباؤ نہیں آیا جس سے ہمیں لگا کہ نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات پہنچا دیئے ہیں، ہم نے کہا 3 لاکھ نوکریاں چوری کی گئیں، گزشتہ 15 سالوں سے ہمیں دیوار سے لگایا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں،سندھ کے امن سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا۔

دنیا

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل

اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پرمیزائل داغ دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل کر دی گئیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پرمیزائل داغ دیئے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملہ کر دیا، حملے کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ایران کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اصفہان کے ایک ہوائی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد ایران کے کئی شہروں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جب کہ کئی شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ صفہان میں صورت حال معمول کے مطابق ہے اور زمین پر کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں جوہری تنصیبات کی تمام سائیٹس محفوظ ہیں۔

ایرانی ہوائی اڈوں اور ایئر نیوی گیشن کمپنی کے مطابق ایران نے تہران، اصفہان اور شیراز کے ہوائی اڈوں سمیت متعدد علاقوں میں پروازیں معطل کر دی ہیں۔اصفہان اسٹریٹجک طور پر اہم شہر سمجھا جاتا ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں۔

ایران کے نیشنل سائبر اسپیس سنٹر کے ترجمان حسین دلیرین نے ایکس پر کہا کہ ملک کے فضائی دفاع نے تین ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا ہے، ابھی تک میزائل حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے اسرائیل کی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔  یہ حملہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں کیا گیا تھا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کےدو جنرلز سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی تعاون کے ایک بڑے اور وسیع پروگرام کاحصہ بننا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی میں کمی روپے کی قدر میں اضافے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حصص کی منڈی میں تیزی کے رجحان سمیت پاکستان کے مستحکم اقتصادی اشارے اجاگر کئے۔انہوں نے محصولات میں اضافے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اہم معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس طرح مضبوط میکرو اکنامک پالیسی کے ذریعے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹیڈ بائی ایگریمنٹ کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

صدر اور وزیر اعظم کی کراچی خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر اور وزیر اعظم کی  کراچی خود کش دھماکہ  کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی : صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔

انہوں نے دہشت گردوں کا اجتماعی صفایا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll