کھیل
ویمنز ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
کرائسٹ چرچ : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی ۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میگا ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم کی بدترین کارکردگی سامنے آئی ہے ، ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم 266 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، گرین شرٹس کی یہ ٹورنامنٹ میں چھٹی شکست ہے۔
ہفتہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 26 ویں میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔
اوپنر بیٹر سوزی بیٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 126 رنز بنائے، پاکستان ویمنز کی جانب سے ندا ڈار نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ قومی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، ندا ڈار 50 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ہینا رو نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سوزی بیٹس کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
New Zealand beat Pakistan by 71 runs and keep their slim hopes of a #CWC22 semi-final spot alive. pic.twitter.com/9KoKRoxW8h
— ICC (@ICC) March 26, 2022
واضح رہے کہ قومی خواتین ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اس نے ابتدائی راونڈ کے تمام 7 میچ کھیل کر صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جا سکا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ دو دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر کو پولیس پر تشدد کرنے اور انتشار پھیلانے کے کیس میں نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کو پولیس نے چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو روز قبل اس ملزم کو میں نے کسی اور مقدمے میں ڈسچارج کیا، پرسوں میں نے ایک ملزم کو ڈسچارج کیا تو اب کیسے شناخت پریڈ پر بھیج دوں، پراسیکیوٹر صاحب آپ بتائیں اس کیس میں کیسے شناخت پریڈ ہو سکتی ہے۔
پاکستان
بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، کوئٹہ سے ن لیگی رہنما کے خلاف عذرداری خارج
الیکشن ٹربیونل نے این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر کامیاب ہونے والےن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا
بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ کوئٹہ سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے خلاف عذرداری خارج کردی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نمبر دو کے کے جج جسٹس محمد عامر نواز رانا نے فیصلہ سنایا۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر کامایب ہونے والے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا اور ناقص شواھد کی بنا پر رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی۔
جمال شاہ کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری تحریک انصاف کے سالار کاکڑ نے دائر کرائی کی تھی الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم شہزاد اور نصیر احمد پیش ہوئے
علاقائی
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا، سیکرٹری ایجوکیشن
سیکرٹری اسکولز پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔
سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہورہی ہیں۔
سیکرٹری اسکولز پنجاب نے بتایا کہ 10 جنوری 2025 تک اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، اسکولوں میں موسم سرما کے لیے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا۔
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج