پاکستان
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا امکان : ذرائع
وزیر اعظم نے اپنے با اعتماد ساتھیوں کے ساتھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا امکان ہے، جبکہ گذشتہ روز وزیر اعظم نے اپنے با اعتماد ساتھیوں کے ساتھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے اور کسی بھی وقت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا سکتے ہیں ۔
اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی؟ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، ذرائع #GNN #GNNUpdates pic.twitter.com/AYHd8vAk8Y
— GNN (@gnnhdofficial) March 26, 2022
دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی و وزیر دفاع پرویز خٹک پر مشتمل حکومتی وفد لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات پہنچا تو چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الٰہی نے وفد کا استقبال کیا۔
حکومتی وفد اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کی حمایت سے متعلق معاملات پرغور کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سپیکرچودھری پرویز الہٰی کاصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہنا تھاکہ سیاسی ڈرامےکاابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا،بلکہ ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جارہی ہے،جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا نہیں ہمارا مستقبل روشن ہے۔
دنیا
یو اے ای میں تین روز سے لاپتہ یہودی مذہبی پیشوا کی لاش برآمد
اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تین دن قبل مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یہودی شہری کی لاش مل گئی جب کہ اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہودیوں کے مذہبی پیشوا (ربی) 28 سالہ زوی کوگن جمعرات کے روز یو اے ای میں لاپتا ہوگئے تھے۔ زوی کوگن کی لاش اماراتی شہر العین میں ملی جو عمان کی سرحد سے متصل ہے جب کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں وہاں قتل کیا یا کہیں اور قتل کرنے کے بعد لاش کو وہاں پھینکا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت اس واقعے کے ذمہ داروں کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچائے گی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور یورپی ملک مولڈووا کی دہری شہریت رکھنے والے ربی زوی کوگن نے مولڈووا کے پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔اسرائیل کی حکمران دائیں بازو کی جماعت لکود پارٹی کے رکن ایوب کارا نے دبئی میں انگریزی زبان میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا وہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قتل کا الزام ایران پر عائد کردیا۔
اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے ایوب کار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لاش کو تدفین کے لیے اسرائیل بھیجا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی اور اسرائیلی حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ قتل میں کون ملوث ہیں اور اس کا مقصد کیا ہو سکتا ہے۔
علاقائی
ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5 اہلکار سمیت 7 افراد زخمی
مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔
پولیس حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ٹانک کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ تشویش ناک حالت کے زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا رخ کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دنیا
امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ
ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی ایلون مسک کی دولت میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں ان کی مجموعی دولت 348 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ انکی کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کےسٹاک مارکیٹ حصص میں اضافہ ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے، جبکہ ان کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (XAI ) کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ’ ( سابق نام ٹوئٹر) کے مالک بھی ایلون مسک ہیں۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی