وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر سے شہری اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، کل جلسے میں اتنے لوگ ہوں گے کہ جمِ غفیر ایوانوں کو ہلا دے گا اور عوام پاکستان کی آزادی کے لیے کھڑے ہونے والے وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کریں گے۔


اسلام آباد میں گورنر سندھ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف گامزن ہے، اس وقت گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر پر مشتمل طویل ریلی اسلام آباد پہنچ رہی ہے، پورا خیبر پختونخوا، پورا پنجاب اور پورا کراچی پاکستان اور تحریک انصاف کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل 10 لاکھ سے زائد افراد کا جمِ غفیر اسلام آباد کے ایوانوں کو ہلا دےگا اور یہ جو چوہوں نے چوری کے پیسے سے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی ہے عوام کل کے جلسے میں اسے مسترد کردیں گے اور پاکستان کی آزادی کے لیے کھڑے ہونے والے وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر آج پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، معیشت کا پہیہ چلنے شروع ہوا ہے تو اس کے خلاف سازش کی جارہی ہے، کل پاکستان کے عوام اس سازش کو ناکام بنائیں گے، ہم نے کل کے جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہری اپنے آپ کو ڈسپلن میں رکھتے ہوئے سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کریں، کسی جگہ سے کوئی سڑک یا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے اور ایک پُرامن احتجاج کے ساتھ ہم اپنے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
اپوزیشن کے قافلے اسلام آباد پہنچنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں، تمام جماعتوں کا جلسہ کرنے کا حق ہے، میں چیلنج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سمیت تمام چوروں کو ویلکم کرتا ہوں کہ اکٹھا جلسہ کریں تاکہ عوام مقابلہ کر سکیں کہ کس کا جلسہ کیسا ہوا ہے۔

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع
- 11 گھنٹے قبل

روس سے نبرآزما یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- 8 گھنٹے قبل

اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات
- 11 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا
- 11 گھنٹے قبل

حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف
- 9 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے
- 5 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا
- 6 گھنٹے قبل

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع
- 11 گھنٹے قبل

مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب
- 9 گھنٹے قبل

علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد
- 6 گھنٹے قبل










