پاکستان
پارٹی کے ساتھ ہیں کوئی خلاف ورزی نہیں کی، ناراض ارکان نے شوکاز کا جواب جمع کرادیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ارکان قومی اسمبلی نور عالم خان اور احمد حسین دیہڑ سمیت 13 ارکان نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔
ناراض ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسدعمرنےشوکاز جاری کیا تھا جس کے جواب میں نور عالم خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بےبنیاداورغیرحقیقی ہیں، میں نے کوئی ایسا انٹرویو میڈیا میں نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت پڑے۔
ان کا کہنا تھاکہ میں نے پی ٹی آئی کو چھوڑا ہے نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا ہوں، مجھ پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کا ہرگز اطلاق نہیں ہوتا، شوکاز میں لگائے الزمات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
نورعالم خان کا کہنا تھاکہ تمام الزامات غلط ہیں لہٰذا ذاتی پیشی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا۔
رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے بھی شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا اور کہا کہ کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اور ابھی بھی پارٹی کا رکن ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ میرےخلاف آرٹیکل63 اے کی کارروائی نہیں بنتی، مجھ پر لگائے گئے الزامات کے شواہد بھی نہیں دیے گئے۔
احمدحسین دیہڑ نے جواب میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کا بھی حوالہ دیا۔
پاکستان
امریکا کی پی ٹی آئی سے پرامن احتجاج اور تشدد سے گریز کی اپیل
امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے، میتھو ملر
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مظاہرین سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں۔
واشنگٹن میں نیو بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حامی ہیں۔
پاکستان
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کیلیے 9 جج نامزد کر دیے
سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی۔
سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی گئی۔
آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ارباب علی ، جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اوراٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر پر مشتمل ہو گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز کو 24 نومبر تک آئینی بینچ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
پاکستان
پی ٹی آئی کارکنان کی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
ویڈیو میں کارکنان کو ٹول پلازہ پر دھاوا بولتے اور قیمتی سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے
پی ٹی آئی کارکنان کی سنگجانی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں کارکنان کو ٹول پلازہ پر دھاوا بولتے اور قیمتی سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے سنگجانی ٹول پلازہ پر حملہ کیا ، سرکاری کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان ساتھ لے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے پرتشدد کارکنان کے حملوں سے کئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑی بھی جلا دی گئی۔
پرتشدد کارروائیوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوزمنظرعام پر آچکی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شرپسند عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملوں سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 70 شدید زخمی ہو چکے ہیں، پرتشدد مظاہرین کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم