جی این این سوشل

تجارت

پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کاکہنا ہے  کہ پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے ایک بیان میں کہا کہ کسانوں سے 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی جبکہ پنجاب کابینہ نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر گندم خریداری کا ہدف مزید بڑھایا جاسکے گا اور گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ گندم خریداری مہم کیلئے صوبائی سطح پر 8 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، حکومت کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سینٹرز کی سطح پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں خریداری کے عمل کی نگرانی کریں گی۔

ان کامزید کہنا تھا  کہ صوبائی وزراء، مشیران او رمعاونین خصوصی متعلقہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔

صحت

ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز رپورٹ، تعداد 55 ہوگئی

پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز رپورٹ، تعداد 55 ہوگئی

ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو کیسز کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیبارٹری نے بھی تین پولیو کیسز کی تصدیق کر دی جس کے مطابق پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بچی پولیو کا شکار ہوئی اور بلوچستان کے ضلع ژوپ میں بھی ایک لڑکی پولیو سے معذور ہوگئی جبکہ ضلع جعفر آباد میں ایک لڑکا پولیو کا شکار ہوا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا چھٹا کیس سامنے آیا ہے۔ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 26 اور خیبر پختونخوا میں 14 ہوگئی۔

سندھ میں 13 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج

بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ  کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج

وزیرآباد  میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ  کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کی بدنامی اور برادر ملک کیلئے برا تاثر گیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے ، وزیر دفاع

پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج سے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے ، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہےکہ کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے گااور اسلام آباد میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست کسی بھی غیر قانونی ہجوم کو اسلام آباد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

خواجہ آصف نے زور دیا ہے کہ دارالحکومت میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ ریاستی اداروں پر حملے کے لیے معصوم لوگوں کو استعمال کرتی ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پرتشدد ہجوم کے لیے زیرو ٹالرنس کی وارننگ کے ساتھ اسلام آباد کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج سے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور پی ٹی آئی کو ریاستی اداروں پر حملے کے لیے معصوم لوگوں کو استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

وزیر دفاع نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ جب بھی کسی ملک کے اعلی حکام اور وفود پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہیں تو تحریک انصاف احتجاج کرتی ہے، علی امین خان گنڈا پور کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اور عسکری قیادت دونوں مل کر ملک کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم کسی بھی پرتشدد ہجوم کو کسی بھی حالت میں اسلام آباد پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے پر حکومت کے مضبوط موقف کا اعادہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll