نوازشریف چاہیں تو24 گھنٹوں میں انہیں سفری دستاویزات فراہم کرسکتے ہیں،شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف چاہیں تو24 گھنٹوں میں انہیں سفری دستاویزات فراہم کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے اپنا پاسپورٹ ری نیو نہیں کرایا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف چاہیں توان کو 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات فراہم کرسکتے ہیں۔ہم شارٹ نوٹس پر ان کاپاسپورٹ جاری کرسکتےہیں جس پر وہ صرف پاکستان آسکیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اب جو فیصلہ کیا اس کو سراہتا ہوں، فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگا یہ پہلے ہی انہیں کہا تھا ۔ سیاست میں سکون آیا ہے، اب رمضان سکون سے گزرے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ میں سیاسی سوچ کے 2 گروپ موجود ہیں،اگر اعلان نہ ہوتوفرق نہیں پڑتا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 6 مہینےسے ملک کاکوئی کونا نہیں چھوڑا،جہاں انھوں نے جلسی جلوس نہ کیا ہو، عمران خان کے مالاکنڈ اوردیگرجلسے کورونا کے سبب فی الحال کینسل کردیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں2نئے ڈیم بنانے جارہے ہیں، ڈیم بننے سے بجلی سستی ہوگی علاقے میں روزگار بڑھے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے کہ منہگائی کو کیسے کنٹرول کریں، بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتوں پر ہمیں کنٹرول رکھنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تمام محکموں میں جہاں افسران کئی سال سے نوکری پر ہیں انہیں ٹرانسفر کررہےہیں،کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پرنئے افسران مختلف ممالک میں بھیجنے لگے ہیں۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago




