اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو نیا چیف آف ایئر اسٹاف مقرر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ائر چیف مارشل مجاہد انور کی جگہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو ایئر چیف مقرر کیا گیا ہے جو اپنی میعاد پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ وزیر اعظم کی سفارش پر ، صدر نے ایئر مارشل ظہیراحمد بابر کو نیا ایئر چیف مقرر کیا۔ظہیر احمد بابر معروف مذہبی اسکالر حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں اور گجرات سے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ، وہ گجرات سے تیسرے سروسز چیف ہیں۔ ایئر مارشل ظہیر الدین بابر کو اپریل 1986 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن بنایا گیا تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران ، انہوں نے فائٹر اسکواڈرن ، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئر کمانڈ کی کمانڈ کی۔ انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) ، اسسٹنٹ چیف آف ایر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
اس کے علاوہ ، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس سے قبل گجرات سے ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف نے بھی سروسز چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر عارف علوی نے شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے لئے نشان امتیاز (سول) سے نوازا۔

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 31 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

سلام آباد بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
- 3 گھنٹے قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کے نائیجریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے،متعدد شدت پسند ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 32 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ،اردن دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی احتجاج میں عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں، پاکستان کا برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 6 منٹ قبل







