اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے ملکی تمام ادارے متنازع بن گئے ہیں۔


پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں مارچ کے نتیجے میں اج تک کون سی حکومت گری ہے، پیپلزپارٹی نے آمریت کا مقابلہ کیا،یہ سلیکٹڈ کیا چیزہے، کراچی سے رحیم یارخان اور رحیم یارخان سے لاہور اور اسلام آباد تک جیالے سڑکوں پر نکلے، سلیکٹڈ کی حکومت ختم ہوچکی ہے، کپتان میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں تھی وہ بھاگ کیا، پاکستان کی تاریخ میں ایسی بزدلانہ شکست کسی کو بھی نہیں ملی، ملک بھر میں ہر شہر ہر گاوں میں افطار پارٹی کریں گے۔
بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ اب پنجاب سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، جمہوریت کا جنازہ نکالنے والے شخص کو بدترین شکست دی، پیپلزپارٹی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے، اگر ہم جمہوری حالات سے چلیں گے تو پاکستانی معیشت کو سنبھالیں گے، پیپلزپارٹی نے آئین توڑنے والے کسی بھی شخص کو معافی نہیں دی، عمران خان کی وجہ سے ملک کے تمام ادارے متنازعہ بن گئے ہیں، لوگ کہتےہیں مارچ کے نتیجےمیں آ ج تک کون سی حکومت گری ہے، عدلیہ کو بھی ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایاگیا، اگر تمام چیزیں بہتر نہ ہوئیں تو مسائل خراب ہو سکتے ہیں، عمران نے خط کے معاملےپر عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیاہے، ہم غدار غدار کھیلنے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو متنازعہ بنایا، ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے، جو ادارے عمران خان نے متنازعہ بنائے ان کے پاس داغ دھونے کا وقت ہے، ہمیں غدار قراردینے والوں کو بھرپور ردعمل نظرآئے گا، امید ہےسپریم کورٹ آئین کا ساتھ دےگی، 2018 کےالیکشن میں سلیکشن کی وجہ سے پاکستانی ادارے متنازعہ ہوئے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 6 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 7 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 9 hours ago






