لاہور:واحد ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کودلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔


قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 163 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کے کپتان نے میچ وننگ اننگز کھیلی، انہوں نے 55 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین، محمد وسیم اور عثمان قادر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر162 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد رضوان 23، فخر زمان صفر، آصف علی 3، افتخار احمد 13 اور حسن علی 10، خوشدل شاہ 24 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر پویلین لوٹے، محمد وسیم جونیئر 2 اور عثمان قادر نے 18 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے نیتھن ایلس نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، کیمرون گرین نے 2، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 6 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 5 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل









