ہمیشہ عوام ہی اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں:عمران خان
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کہنے کو تو پاکستان 1947ء میں ایک آزاد ریاست بنا مگر اقتدار کی تبدیلی کی بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔
یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلئ اقتدار کی ایک بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک گزشتہ روز کامیاب ہو گئی تھی۔
عمران خان کے خلاف 174 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے جس کے بعد وہ عدم اعتماد سے نکالے جانے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔
عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار رہنما ن لیگ شہباز شریف ہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 11 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل




