Advertisement

طالبان حکومت کی پہلی کامیابی، روس میں سفارت کار کی تقرری کی منظوری

طالبان  کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے  دنیا بھر نے افغانستان سے سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 11th 2022, 3:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طالبان حکومت کی پہلی کامیابی، روس میں سفارت کار کی تقرری کی منظوری

کابل : روس نے ماسکو میں  افغانستان  کی طالبان حکومت  کے سفارتکار کے تقرر کی منظوری دے دی۔

افغانستان میں حکمران طالبان کو عالمی سطح پر پہلی مرتبہ کامیابی مل گئی ۔ روس نے اپنے ملک میں طالبان کے ایک سفارت کار کی تقرری کی اجازت دے دی ہے۔ طالبان کے اس سفارت کار کا نام جمال غاروال ہے، جو ماسکو میں افغان ناظم الامور ہوں گے۔ اس پیش رفت کی کابل میں وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام بھی اب طالبان کے سفارتی نمائندے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے حال ہی میں طالبان کے اس سفارت کار کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ روس وہ پہلا ملک بن گیا ہے جہاں افغانستان کے طالبان حکمرانوں کو  سفارتکار تعینات کرنے کی اجازت ملی ہے۔

افغانستان  میں طالبان  کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے  دنیا بھر نے افغانستان سے سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔

Advertisement
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 13 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 16 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 15 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 10 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement