نیوزی لینڈکےفاسٹ بولرہمیش بینٹ نے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا ہے۔
ہمیش بینٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سیزن 22-2021 میرا آخری سیزن ہے۔
ہمیش بینٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2005 میں کیا تھا ، 2010 میں بھارت کے خلاف اپنا واحد ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اپنے کیرئیر میں 19 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 43 وکٹیں حاصل کیں۔
ہمیش بینٹ گزشتہ دس سال سے کمر کی اینجری کا شکار ہیں لیکن اب وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے رہے ہیں۔
اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میں اپنے کیرئیر میں تمام کھلاڑیوں، کپتان، کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور میں اپنے آپکو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایک بہترین ٹیم ملی۔
ہمیش بینٹ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے مین اور ویمن ٹیم دونوں اول درجے کی ٹیم ہے اور میں ان دونوں ٹیموں کو اسی طرح آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔
انکا کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میری اس ٹیم سے بہت سی یادیں وابسطہ ہیں اور میں نے ٹیم میں رہتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے۔
ہمیش بینٹ نے کہا کہ جب بچپن میں بولئنگ شروع کی تھی تو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اپنے کیریئر میں لطف اندوز ہوتے ہوئے یہاں تک پہنچ جاؤگا۔
ہمیش بینٹ نے بتایا کہ اولڈ بوائز تیمارو نے میرے کرکٹ خواب کو پورا کرنے میں میری مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
بینٹ کا کہنا تھا کہ اولڈ بوائز تیمارو کرکٹ کلب نے مجھے شروع میں کرکٹ میں شامل کیا، تیمارو بوائز ہائی اسکول، ساؤتھ کینٹربری کرکٹ، کینٹربری کرکٹ، کرکٹ ویلنگٹن، اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر تمام عظیم کلب میں بھی کھیل چکا ہوں۔
مراکش کشتی حادثہ :وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے مراکش روانہ
- ایک گھنٹہ قبل
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 15 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
جامعہ اشرفیہ لاہور کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 30 منٹ قبل
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار،سردی کی شدت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 13 منٹ قبل
بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد کو 13 لاکھ روپے جرمانہ
- ایک گھنٹہ قبل
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں بڑی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل
وزیر اعلی مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
- چند سیکنڈ قبل