Advertisement
پاکستان

مریم نواز نے نیب لاہور میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا

لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نیب لاہور کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیس ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 19th 2021, 8:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق    نیب لاہور کی جانب مریم نواز کو طلب کیے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب لاہور میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔مریم نواز  کو 26 مارچ کے نوٹسز موصول ہو گئے۔مریم نواز 26 مارچ کو نیب لاہور میں پیش ہوں گی۔

جی این این کے مطابق  مریم نواز کی پیشی کے موقعہ پر کارکنوں کی ریلی نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔مریم نواز کو پارٹی قائد نواز شریف نے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل نیب نے مریم نواز کے نام جاتی امراء میں 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں بھی طلب کیا تھا ۔ 2013 میں شریف فیملی نے کم و بیش ساڑھے 3 ہزار کنال اراضی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے حاصل کی۔ 2015 میں اس وقت کے ڈی سی او نورالامین مینگل اور ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ و دیگر کی مبینہ ملی بھگت سے لاہور کا ماسٹر پلان ہی تبدیل کرا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شریف فیملی کی انتظامیہ سے آپس کی ملی بھگت سے جاتی امراء میں ہزاروں کنال اراضی کو گرین لینڈ ایریا ڈکلیئر کروایا گیا۔نیب لاہور کے جاری کردہ نوٹس میں مریم نواز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشی کیلئے تمام مطلوبہ ریکارڈ ہمراہ لائیں۔

واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کے کیس میں تحقیقات کے لیے 26 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا ۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 22 جنوری 2020 کو آپ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مبہم، غیر واضح اور اطمینان بخش نہیں تھا جبکہ 31 جولائی 2019 کو نیب لاہور میں حاضری اور ریمانڈ کے دوران بھی آپ نے تسلی بخش جواب نہیں دیے تھے۔نیب نے 2011 میں چوہدری شوگر ملز کے اکاؤنٹ سے ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے 7 کروڑ روپے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

Advertisement
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 15 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 21 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 18 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
Advertisement