جی این این سوشل

دنیا

امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن  نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ  پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان 75 سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ طویل مدتی تعاون جاری رکھنے کے متمنی ہیں،  امریکا کے نزدیک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد میں ضروری ہے۔

 

دنیا

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میئر کے امیدوار کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 6افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو ، انتخابی ریلی پر فائرنگ، میئر کے امیدوار سمیت 6افراد ہلاک ، دو زخمی

میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست چیاپاس کے شہر لا کانکورڈیا میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں میئر کے امیدوار سمیت6افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا اور پانچ دیگر افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میئر کے امیدوار لوسیرو لوپیز مازا کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہےجبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی مہم کی تقریب کے دوران مسلح شہریوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گوئٹے مالا کی سرحد سے تقریباً 80 میل دور چیاپاس کے دیہی قصبے کے قریب پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی طلبا غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبا  غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز   سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

پاکستانی طلبا کو لےکر  ایک پرواز کرغزستان کے دارالحکومت  بشکیک سے لاہور  پہنچ گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز 11 بجے بشکیک سے لاہور  پہنچی، غیرملکی ائیر لائنز کی  پرواز  سے 30 پاکستانی طلبا واپس آئے ہیں۔ بشکیک سے لاہور  پہنچنے والے 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم  بھی شامل ہے۔

بشکیک سے آنے والی پرواز میں 30 طلبا سمیت 140 افراد شامل ہیں۔ کرغزستان سے ایک اور  پرواز کل پاکستانی طلبا کو  لے کر پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز  ایک پرواز  پاکستان پہنچے گی۔

دوسری جانب پاکستانی طلبا پر حملوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll