عام آدمی کی معاشی حالت بہتر اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے ہر صورت عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے اقدمات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔
وزیرِ اعظم نے ملکی مجموعی معاشی صورتحال کی بہتری کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیا ۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو وزارتِ خزانہ کی طرف سے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے پریشان کن معاشی اعشاریوں پرتشویش کا اظہارکیا۔
اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- 10 hours ago
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- 9 hours ago

ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ، معاشی استحکام آچکا ہے ، وزیر خزانہ
- 11 hours ago

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 10 hours ago

چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، صدر مملکت
- 11 hours ago

ملک میں آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
- 37 minutes ago

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک
- 19 minutes ago

آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان لیکن ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہے، گورنرسندھ
- an hour ago

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 10 hours ago

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 11 hours ago

جرمنی میں انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کی پارلیمانی انتخابات میں برتری
- 2 hours ago

حماس کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار
- an hour ago