پاکستان
فوجی ترجمان نےوزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف کی عدم موجودگی کی وجہ بتا دی
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت دے دی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیاکہ آرمی چیف وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں نہیں گئے تھے۔
صحافی کے سوال پر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس دن آرمی چیف کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی او ر وہ اس دن آفس بھی نہیں آئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت نہیں کی تھی۔
پاکستان
آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی
عدالتی دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے تو کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جسٹس جمال مندو خیل کا وکیل سے مکالمہ
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک مقدمہ نہ سنا جائے، عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آئینی بینچ کو تسلیم کرتے ہیں؟۔ وکیل نے کہا کہ عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔
جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے تو کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے کہا کہ یہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کیا 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم ہو چکی ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ آپ کی طرف سے تاخیر ی حربے استعمال ہو رہے ہیں، ہر سماعت پر ایسی کوئی نہ کوئی درخواست آ جاتی ہے۔
جسٹس جمال مندو خیل نے وکیل حفیظ اللہ نیازی سے سوال کیا کہ کیا آپ کیس چلانا چاہتے ہیں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں یہ کیس چلانا چاہتا ہوں۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا جو لوگ جیلوں میں پڑے ہیں ان کا سوچیں، آپ کا تو اس کیس میں حق دعوی نہیں بنتا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کا کوئی پیارا زیرِ حراست نہیں اس لیے تاخیر چاہتے ہیں، سپریم کورٹ آئینی ترمیم کے تحت ہی کام کر رہی ہے، جو بھی بنچ بن رہے ہیں نئی ترمیم کے تحت ہی بن رہے ہیں، آئینی ترمیم کا کیس بھی ترمیم کے تحت بننے والا بنچ ہی سنے گا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے درخواست خارج کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
واضح رہے اعتزاز احسن نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک سماعت نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
پاکستان
وفاقی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ
بانی چیئرمین کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے
وفاقی حکومت نےبانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔
بانی چیئرمین کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ان پرسوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانےکے الزامات ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ان کا ٹرائل کرنے کا منصوبہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی تحریک انصاف کے خلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنےکا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف پاکستان پینل کوڈکے چیپٹر 6 اور 9 اے اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔سی آر پی سی کے سیکشن 196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے اور مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری تقاضا ہوتا ہے۔
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کو شام میں مقیم پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئےحکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔دفتر خارجہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں کے مابین رابطے میں شام کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کو شام میں مقیم پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئےحکومتی کوششوں سے آگاہ کیااور پاکستانی شہریوں کے تحفظ کیلئےممکنہ تعاون پراور کیے جانے والے اقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، تمام شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، شام کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شام میں پاکستان کا سفارت خانہ زائرین سمیت پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے، دمشق ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی شروع ہو جائے گی۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
-
پاکستان ایک دن پہلے
سکیورٹی فورسز کے ضلع ٹانک سمیت 3 آپریشنز، 22 خوارج جہنم واصل ، 6 اہلکار شہید
-
تفریح ایک دن پہلے
بالی وڈ کے تینوں خان ایک ساتھ پرفارمنس کرنے پر آمادہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
مدارس کی رجسٹریشن : وفاقی وزیرمذہبی امو ر و بین المذاہب ہم آہنگی نے بڑا بیان دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسڑیشن کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی