جی این این سوشل

تجارت

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ مزید 13 پیسےکم ہوکر 181 روپے 69  پیسے پر بند ہوا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 13 پیسے سستا ہوا۔

انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ مزید 13 پیسےکم ہوکر 181 روپے 69  پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181.80 روپےکا ہے۔

علاقائی

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

کسانوں کی آواز بنیں گے، حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈررانا آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں کسانوں کی آواز بنیں گے۔ حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی ہے اور گندم میں خریداری میں تاخیر سے مزید مشکلات بڑھیں گی۔  حکومت نے کسانوں کو درپیش مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

یاد رہے کہ گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بورڈ نے کہا کہ احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکپتن میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر صابر نیاز کو 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیٹس    فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے اور پولیو سے پاک پاکستان کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  آج  ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فائونڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے اور ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس کی تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll