پاکستان

ملک میں کورونا سے ایک شخص انتقال کرگیا ، 123 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات اور  کیسز میں  مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک میں  گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصدرہی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 15th 2022, 9:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں کورونا سے ایک شخص انتقال کرگیا ، 123 کیسز رپورٹ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے  ایک مریض  انتقال کرگیا  ، جس کے بعد  ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 363ہوگئی ہے ۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں  کورونا وائرس کے24 ہزار239 ٹیسٹ کیےگئے ہیں  جس میں سے 123کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک  میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد15لاکھ 26ہزار952  ہوگئی ہے ۔

ملک میں کوروناکے236مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔