وزیراعلیٰ کا انتخاب ؛ لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی کو تمام ممبران کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت
بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے آئی جی کو تمام ممبران کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز لہٰی کی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات بحال کرنے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے موقع پر آئی جی پنجاب بھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں لاہوئی کورٹ نے انہیں ہدایت کی کہ آپ نے تمام ممبران کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، کسی قسم کو کوئی بدمزگی نہیں ہونی چاہیے ، اچھے اور سلجھے طریقے سے کل ووٹنگ ہونی چاہیے ، چیف سیکرہٹری آئی جی پنجاب کی معاونت کریں ، اس کے بعد عدالت نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو جانے کی اجازت دے دی۔
بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے جہاں جسٹس شجاعت علی خان نے ان سے مخاطب ہو کر سوال کیا کہ ڈپٹی اسپیکر صاحب! کچھ چیزیں آپ سے پوچھنا چاہتے ہیں، کیا حالات تھے کہ آپ کو عدالت میں پٹیشن دائر کرنا پڑی؟ اس پر ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے کہا کہ مجھ سے میرے اختیارات واپس لیے گئے، اسمبلی کو نو گو ایریا بنایا گیا تھا۔
جسٹس شجاعت علی خان نے استفسار کیا کہ آپ نے اسمبلی اجلاس کی تاریخ کیوں بدلی؟ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا تاہم اس دوران اپیل کنندگان کے وکلاء نے اس موقع پر بتایا کہ سپریم کورٹ کا کوئی حکم نہیں تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کا الیکشن یقینی بنایا جائے، میں نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ الیکشن ضرور ہو گا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا ، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے دوست محمد مزاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، درخواست میں دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ، پی ٹی آئی نے پینل آف چیئرمین کے ذریعے پنجاب اسمبلی سیشن چلانے کی استدعا کی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دوست مزاری ایک جانبدار رکن ہو چکے ہیں ، دوست مزاری قانون کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جب کہ دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی آچکی، اس لیے وہ اسمبلی سیشن نہیں چلا سکتے۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 21 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 18 منٹ قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل





