سعودی شہزادے ولید بن طلال نے ٹوئٹر کی فروخت کیلئے ایلون مسک کی پیش کش مسترد کر دی
ایلون مسک کی جانب سے 43 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کی خریداری کی پیش کش کیے جانے کے بعد سعودی شہزادے ولید بن طلال کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

ریاض : سعودی شہزادے ولید بن طلال نے ٹوئٹر کی فروخت کیلئے ایلون مسک کی پیش کش مسترد کر دی، ٹیسلا کمپنی کے مالک مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی خریداری کیلئے فی شیئر 54 ڈالر کے حساب سے 43 ارب ڈالرز کی پیش کش کر چکے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے 43 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کی خریداری کی پیش کش کیے جانے کے بعد سعودی شہزادے ولید بن طلال کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مالک ولید بن طلال نے ٹیسلا کمپنی کے مالک کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ 54 عشاریہ 20 ڈالرز فی شیئر قیمت، ٹوئٹر کی حقیقی مالیت اور گروتھ کے امکانات کے مقابلے میں کہیں کم ہے، اس لیے ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈرز میں سے ایک ہونے کی حیثیت سے ایلون مسک کی پیش کش کو مسترد کرتا ہوں۔
اس سے قبل ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر اپنے اندر غیر معمولی امکانات لیے ہوئے ہے اور میں ان امکانات کو استعمال میں لاؤں گا۔ ایلون مسک نے یہ بات ٹوئٹر کے انتظامی بورڈ کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہی۔ ایلون مسک نے اپنے خط میں ٹوئٹر کے بورڈ کو پیشکش کی کہ وہ اس کمپنی کے 100 فیصد شیئرز کو فی شیئر 54.20 امریکی ڈالر کی قیمت میں خریدنے پر تیار ہیں۔
اس سے قبل ایلون مسک کی طرف سے ٹوئٹر کے نو فیصد سے زائد حصص خریدے جانے کے بعد کمپنی کے بورڈ نے انہیں کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن جانے پر یہ پیشکش کی تھی کہ وہ چاہیں تو ٹوئٹر کے انتظامی بورڈ کے رکن بھی بن سکتے ہیں۔ تاہم ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے یہ پیش کش مسترد کر دی تھی۔
I don't believe that the proposed offer by @elonmusk ($54.20) comes close to the intrinsic value of @Twitter given its growth prospects.
— الوليد بن طلال (@Alwaleed_Talal) April 14, 2022
Being one of the largest & long-term shareholders of Twitter, @Kingdom_KHC & I reject this offer.https://t.co/Jty05oJUTk pic.twitter.com/XpNHUAL6UX
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 4 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- an hour ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 4 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago






