گھر کے باہر مظاہرے، لگتا ہے 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں، جمائما
جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی جانب سے اجتجاج کی کال کا حوالہ بھی دیا۔


ن لیگی کارکن سابق لندن میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے، احتجاج میں کارکنان نے نعرے بازی کی اور عمران خان اور ان کے بچوں کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اس پر ٹوئٹ کی کہا کہ میرے گھر کے باہر مظاہروں کا اعلان کیا جا رہا ہے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اپنے ٹوئیٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیزنعروں سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی جانب سے اجتجاج کی کال کا حوالہ بھی دیا۔
جس میں عابد شیر علی نے لکھا تھا کہ اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔
یاد رہے چار روز قبل بھی لندن میں ن لیگی ارکان نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر، جمائما اور عمران خان کے بیٹوں کا نام لے کر نعرے بازی کی تھی۔
جس کی ویڈیو ن لیگی ارکان نے ہی ٹوئٹر پر شئیر کی تھی اور جمائما نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کوئی تبصرہ تو نہیں کیا تھا، لیکن ہیش ٹیگ پرانا پاکستان کا استعمال ضرور کیا تھا۔
Protests outside my house, targeting my children, antisemitic abuse on social media…. It’s almost like I’m back in 90s Lahore. #PuranaPakistan pic.twitter.com/0R2YOPcQrJ
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 15, 2022

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 14 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 18 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 17 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 18 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 17 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)




