پاکستان

عبد الستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

کراچی:گزشتہ ایک ماہ سے زیر علاج مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 15 2022، 7:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عبد الستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

تفصیلا ت کے مطابق مرحوم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بلقیس ایدھی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئی ہیں۔

بتایا گیا ہےکہ مرحومہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور وہ پچھلے ایک مہینے سے بیماری کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ان کی عمر 74 برس تھی، ترجمان ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلقیس ایدھی عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔