پاکستان
شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ، 7 جوان شہید
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں 7 فوجی جوان شہید ہوئے ہیں، 4دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ گزشتہ روز ایشام کے علاقے میں کیا، دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین، وقار احمد، جواد امیر اور ارشد علی کے نام شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پاکستان
وزیراعظم اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچ گئے
دورے کے دوران وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں اور تاجر برادری سے بھی بات چیت کریں گے

انقرہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔
PM Shehbaz Sharif arrives in Ankara on his two day official visit to attend inauguration ceremony of President Recep Tayyip Erdogan. High officials from Turkish Foreign Ministry & 🇵🇰 Mission in 🇹🇷 received PM upon his arrival at Esenboga Airport, Ankara. #PMShehbazinTurkiye pic.twitter.com/YH0ZqDEGvZ
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 2, 2023
انقرہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال ترک وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور ترکی میں پاکستان کے سفیر نے کیا۔
وہ ترک صدر اردگان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کر رہے ہیں جنہوں نے 28 مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی پر مشتمل وفد بھی ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں اور تاجر برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔
پاکستان
صدر عارف علوی کی نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت
فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل بینک آف پاکستان کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق نیشنل بینک کے عملے نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے فراڈ کا نشانہ بنایا تھا، بینک عملہ اکائونٹ سے زیادہ رقم نکالتا، کچھ رقم پاس رکھتا اور خاتون کو صرف تین سے پانچ ہزار روپے ادا کرتا۔
صدر مملکت نے نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے اور فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینک کے عملے نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا ، بینک ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہے۔
صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شیر محمد (شکایت کنندہ) کا اپنی بہن منظور فاطمہ کے ساتھ نیشنل بینک میں مشترکہ اکائونٹ تھا، بہن ایک ناخواندہ خاتون تھی جو رقم نکالنے کے لیے بینک جاتی تھی، بینک عملہ نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اس کی رقم سے محروم کردیا۔
شکایت کنندہ کے مطابق اکائونٹ میں تقریباً 2 لاکھ روپے تھے جو دھوکہ دہی کی وجہ سے صرف 11 ہزار روپے رہ گئے۔ شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کو شکایت کی جس نے اس کے حق میں حکم جاری کیا لیکن بعد ازاں ، نیشنل بینک نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی۔
جرم
بھارت میں مسافرٹرین خوفناک حادثے کا شکار، 50 سے زائد افراد ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق کورومنڈیل ایکسپریس کولکتہ سے چنئی جارہی تھی۔

بھارت میں مسافرٹرین کوحادثہ،50سےزائدافرادکی ہلاکت کی اطلاعات، ہلاکتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں400 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ،ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورومنڈیل ایکسپریس کولکتہ سے چنئی جارہی تھی۔
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
ایشیا کپ کا میزبان کون ہوگا؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کی تین وکٹین مزید گر گئیں
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پنجاب کابینہ نے سول سروس پنشن رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان
-
جرم 16 گھنٹے پہلے
بھارت میں مسافرٹرین خوفناک حادثے کا شکار، 50 سے زائد افراد ہلاک
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
بھارت ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 280 سے زائدہوگئی
-
پاکستان 31 منٹ پہلے
شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج