جی این این سوشل

تجارت

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی:پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید 11 پیسے کم ہوئی ہے۔

امریکی ڈالر کی قیمت 181 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسےمہنگا ہوکر 182روپےکا ہوگیا ہے۔

انٹر بینک میں ایک ڈالر 7 اپریل کی بلند ترین سطح سے 7 روپے 72 پیسے سستا ہوچکا ہے

کھیل

 آزاد کشمیر کا یوم تاسیس جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے 

 پاکستان کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آزاد کشمیر کا یوم تاسیس جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے 

24 اکتوبر 1947 کو آزاد جموں و کشمیر ایک آزاد ریاست بنی، یہ دن کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی علامت ہے۔ یہ دن آزاد جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ 

 یہ دن غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں قائم ہونے والی پہلی انقلابی حکومت کی یادگار ہے۔  سردار ابراہیم نے 1947 میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی، جو ایک اہم تاریخی لمحہ تھا۔

 آزاد جموں و کشمیر کا علاقہ جابر ڈوگرہ حکمرانوں سے مٹی کے بیٹوں نے آزاد کرایا، جو ان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔  آزاد کشمیر کا حکومتی ڈھانچہ پاکستان کی طرز پر ہے، جس میں ایک آزاد ایگزیکٹو، قانون سازی اور عدلیہ شامل ہیں۔

 یہ ایک خود مختار ریاست ہے جس کا اپنا صدر، وزیر اعظم، اور پرچم ہے، جو اپنی خودمختاری کا دفاع کرتی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے خود کو ایک جنگی کونسل کے طور پر پیش کیا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروانا ہے

 گزشتہ 77سالوں میں یہاں زندگی کے ہر شعبے میں شاندار ترقی ہوئی ہے، جو لوگوں کی محنت کا ثبوت ہے۔  ریاست نے اپنے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 حکومت پاکستان کی سفارتی حمایت کے ساتھ، آزاد جموں و کشمیر کی حکومت بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد کا حصہ ہے۔ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، اور ہندوستان اس کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

 کشمیر کی آزادی کے شہداء اور ہیروز کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا، اور پاکستان ہمیشہ ان کے حق کی حمایت کرتا رہے گا۔

 پاکستان کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔ مساجد میں پاکستان کی خوشحالی اورمقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

 ریاست کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر خصوصی تقریبات، پرچم کشائی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

 شہداء اور ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جو ہماری قومی شناخت کا حصہ ہیں۔

24 اکتوبر 1947 کو آزاد جموں و کشمیر ایک آزاد ریاست بنی، جو حق خود ارادیت کی جدوجہد کی علامت ہے 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی تبادلے ، تعاون اور رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن  کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور سفیر رضا بشیر تارڑ نے پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تبادلے اور تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے رابطوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے ڈاکٹر لبنا ظہیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات پر خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی جاپان کی بھرپور ثقافت اور اس کے علمی امور کو اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے معروف جاپانی یونیورسٹیوں کے درمیان روابط قائم کرنے میں سفیر سے تعاون کی درخواست کی جس پر سفیر رضا بشیر تارڑ نے پنے مکمل تعاون کو یقینی دہانی کرائی انہوں نے اس طرح کی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو جاپانی اسکالرشپ پر جاپان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات کے ساتھ جاپانی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ مواقع کے بارے میں معلومات لیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول کو 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

توشہ خانہ ٹو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، وہاں ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں، پوری دنیا سے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں رکھتے ہیں انکی تصاویر کیساتھ، مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر نظر آئی، بد قسمتی سے کسی اور کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، یہ گفٹ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے جب تک اسے قانونی طریقے سے خرید نا لیا جائے، ریاست کے ملکیتی تحفے کو خریدنے سے قبل اپنے پاس نہیں رکھا جا سکتا۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ 

ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے جواب دیا کہ کیوں کہ پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے گیا ہے، سب نے اسے کہا تو کہتا ہے کہ رولز کے مطابق لیا ہے، اُسے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن تمہارا ایک قد کاٹھ بھی ہے، اگر اب یہ بلغاری سیٹ واپس کر دیں تو کیا ہوگا؟

پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب قانون میں تو پلی بارگین ہے لیکن اس قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جب سے کیس منتقل ہوا آپ نے کوئی تفتیش کی؟

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں مجھے ضرورت نہیں پڑی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بہت شکریہ۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے، عدالت کا 10 ،10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll