اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔ قاسم سوری کا ڈپٹی اسپیکر کے عہدہ سے استعفیٰ سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہوگیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے استعفے میں قاسم سوری نے کہا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ پارٹی کے نظریے، اس کی شاندار میراث، جمہوریت کے ساتھ وابستگی اور پاکستان کی خودمختاری پر ہرگز سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
استعفے کے متن کے مطابق قاسم سوری نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کڑیاں ایک غیرملک کی جانب سے ہونے والی کوششوں کے ساتھ ملتی ہیں جو مقامی ’میر جعفروں‘ کی حمایت اور مدد سے ایک منتخب وزیراعظم کو نکالنے میں کامیاب ہوا۔ایوان کے محافظ کے طور پر ان واقعات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق قاسم سوری کےا ستعفیٰ کے بعد اب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی ، نو منتخب اسپیکر آج اپنے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ کریں گے۔
اس حوالے سے سابق ایڈیشنل سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حنفی کا کہنا ہے کہ جب تک اسپیکر کے منتخب ہونے کا اعلان نہیں ہوتا اس وقت تک ڈپٹی اسپیکر کے استعفیٰ پر فیصلہ نہیں ہوسکتا ، رولز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا استعفیٰ اسپیکر ہی منظور کر سکتا ہے ، جب تک استعفیٰ منظور نہیں ہوتا اس وقت تک ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی موجود رہے گی۔
ادھر قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے توجہ دلانے پر آج دوپہر 12 بجے ہورہا ہے ۔ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سابق سپیکر ایاز صادق کرینگے ۔ قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے۔
آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کے حلف کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا تھا لیکن پھر بعد میں اجلاس کی تاریخ بدل کر 22 اپریل کر دی گئی تھی۔ اسی دوران ڈپٹی اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف 123 اراکین کے استعفے بھی منظور کر لیے تھے۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 18 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 16 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 18 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل