کراچی : تحریک انصاف آج کراچی میں پاور شو کرے گی ، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق باغ جناح گراؤنڈ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا دعویٰ ، قائدین کے جلسے کے لیے ایک سو ساٹھ فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ میڈیا کے لیے الگ انٹری اور کنٹینر کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔
جلسے میں خواتین، فیملیز کے لیے الگ انکلوژر بنایا گیا ہے اور پنڈال میں بیٹھنے کے لیے ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں لائیٹنگ، ساؤنڈ اور بڑی اسکرینز سمیت تمام تکنیکی کام مکمل ہوچکا ہے، جلسے میں شرکت کے لیے عوام کے لیے شٹل سروس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
جلسے کی اندرونی سیکیورٹی پر تحریک انصاف کے رضاکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جلسے کے شرکاء پارٹی اور قومی پرچم ساتھ لائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ دیگر مرکزی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے ۔
جلسے کی اندرونی سکیورٹی پر تحریک انصاف کے رضا کار فرائض سرانجام دیں گے، جلسے کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ، فیملیزکیلئے شاہراہ قائدین سوسائٹی سگنل استعمال کی جائیگی۔ پارکنگ کیلئے نشترپارک ، چائنا گراؤنڈ کشمیر روڈ اور کے جی اے گرائونڈ استعمال کیا جائیگا۔
فیملیز کیلئے سوسائٹی سگنل سے شٹل سروس چلائی جائیگی۔ گلشن اقبال اور گلستان جوہر سے آنے والے افراد یونیورسٹی روڈ استعمال کریں ۔
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 11 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 9 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 10 گھنٹے قبل
