بلقیس ایدھی اپنے عظیم شوہر عبدالستار ایدھی کی طرح انسانی خدمت کی لازوال مثال تھیں۔
کراچی : بابائے خدمت عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر سندھ حکومت نے آج یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے۔بے لوث خدمت سے دنیا کا دل جیتنے والی کا دل ساکت ہوگیا،بلقیس ایدھی گزشتہ روز کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئی تھیں،انہیں رمضان سے دو دن پہلے دل کا دورہ پڑا تھا۔
بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر نیومیمن مسجد کھارادر میں ادا کی جائے گی جبکہ تدین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی ،بلقیس ایدھی کے انتقال پر سندھ حکومت نے آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایدھی صاحب کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ہوئی تھیں کوشش ہےکہ بلقیس ایدھی کی آخری رسومات بھی اسی طرح ہوں۔
بلقیس ایدھی اپنے عظیم شوہر عبدالستار ایدھی کی طرح انسانی خدمت کی لازوال مثال تھیں۔ وہ 1947میں، بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بانٹوا میں پیدا ہوئیں، سولہ برس کی عمر میں انہوں نے عبدالستارایدھی کے قائم کردہ نرسننگ ٹریننگ سکول سے پیشہ وارانہ تربیت حاصل کی اورایدھی فاؤنڈیشن میں ہی ملازمت اختیار کرلی۔
ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر عبدالستار ایدھی نے ان سے نکاح کرلیا پھر دونوں نے ایدھی فاونڈیشن کیلئے دن رات محنت کی اور اسے پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم بنادیا۔بے گھر خواتین کی رہائش ، شادی، ،لاوارث بچوں کی دیکھ بھال سمیت بہت سے فلاحی کاموں کی نگرانی بلقیس ایدھی خود کرتیں، معصوم بچوں کی جان بچانے کیلئے انہوں نے جھولا پراجیکٹ بھی متعارف کرایا۔
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 7 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 5 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 8 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 6 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 10 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 6 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 5 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 5 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 8 گھنٹے قبل