اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے ، راجہ پرویزاشرف بلامقابلہ اسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق پینل آف دی چیئر ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ پینل آف چیئر سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان سے حلف لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس سے قبل اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں آئی جتنی عمران خان کی حکومت تھی۔ اس وقت پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 35 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو پورے ملک کے لیے کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے جانے والی حکومت نے بجلی کی مینجمنٹ پر کوئی توجہ نہیں دی اور نئے پلانٹس گیس اور تیل کی کمی کے باعث بند پڑے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر ایوان میں ہونے والے حملے کی بھی مذمت کی ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کو فسطائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہے کہ اس کے اثرات کتنے گہرے ہیں۔
ایوان میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سمیت اتحادی جماعتوں کے سربراہ اور اراکین اسمبلی موجود ہیں ۔ راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین سے ان کی نشست پر ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم کے خطاب سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف ایوان میں پہنچے تو قومی اسمبلی میں جئے بھٹو کے نعرے گونجنے لگے۔
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 14 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 17 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 13 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 19 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 18 hours ago
