نئی دہلی: معروف بھارتی ریسلرز گیتا اور ببیتا پھوگاٹ کی ماموں زاد بہن رتیکا پھوگاٹ نے ریسلنگ میں شکست پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ریسلرز گیتا پھوگاٹ اور ببیتا پھوگاٹ کی ماموں زاد بہن رتیکا پھوگاٹ کو راجھستان میں منعقدہ کُشتی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں صرف ایک پوائنٹ سے ناکامی ہوئی جس پر وہ کافی دلبرداشتہ تھیں۔ 17سالہ ریتیکا اپنے تایا کے گھر میں مقیم تھیں جہاں شکست کے ایک روز بعد پنکھے سے لٹک کراس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بھارتی ریسلرز گیتا اور ببیتا پھوگٹ نے اپنی کم عمر کزن کی خودکشی پر سوشل میڈیا پر جذباتی انداز میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گیتا پھوگاٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خاندان کیلئے یہ ایک افسوسناک موقع ہے۔ رتیکا ایک بہادر، نڈر، ہونہار اور ذہین ریسلر تھی ہمیں نہیں معلوم کہ اس نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ گیتا کاکہنا تھا کہ ہار جیت زندگی کا حصہ ہے لیکن ہمیں اس طرح کے انتہائی اقدامات نہیں اٹھانا چاہیئے۔
ریتیکا نے سوگواران میں والد ، والدہ اور چار چھوٹے بہن بھا ئی چھوڑے ہیں۔ ان کا خاندان راجستھان ضلع کے جیت پورگاؤں میں رہائش پذیر ہے ۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل








