اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں عید کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔


تفصیلات کے مطابق عید کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے۔
مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے مطابق شوال 1443 کا چاند ملک بھر میں کہیں بھی نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی 2022ء بروز منگل ہوگی جبکہ اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔
اس سے قبل صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔
لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ پنجاب میں چاند نظرآنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ سندھ زونل کمیٹی نے بھی کراچی سمیت صوبے بھر میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔
خیبرپختونخوا میں بھی قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا جس میں عبدالرؤف مدنی نے بتایا کہ شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جس وجہ سے عید الفطر کا چاند نظر آنا مشکل ہے، عید 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago



