Advertisement
تفریح

آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کر لی

کراچی : معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کر لی ۔ گلوکارہ نے منگنی کی انگوٹھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 22nd 2021, 2:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

آئمہ بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں صرف گلوکار کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں آئمہ بیگ نے ڈائمنڈ کی خوبصورت انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جو اُن کی منگنی کی ہے۔آئمہ بیگ نے تصویر کے کیپشن میں انگوٹھی والا ایموجی بناتے ہوئے اپنے منگیتر شہباز شگری کو ٹیگ کیا۔

آئمہ بیگ کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداح اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کو منگنی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شگری اور آئمہ بیگ کچھ عرصے سے ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔آئمہ بیگ نے گزشتہ برس ستمبر میں مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے شو میں شہباز شگری سے تعلق کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ 'پرے ہٹ لو' کے گانے کی ریکارڈنگ کے دوران ان کی شہباز شگری سے ملاقات ہوئی تھی۔شہباز شگری سے شادی سے متعلق سوال پر انہوں کہا تھا کہ ان دنوں ہم دونوں بہت مصروف ہیں جیسے ہی مصروفیات کم ہوئیں تو شادی کرنے کا سوچیں گے۔

Advertisement
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 29 منٹ قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 20 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
Advertisement