Advertisement

بھارت: جودھ پور میں عید کے موقع پر کشیدگی، کرفیو نافذ

پولیس نے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 3 2022، 11:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت: جودھ پور میں عید کے موقع پر کشیدگی، کرفیو نافذ

بھارت کے شہر جودھ پور میں عید کے موقع پر کشیدگی بعد کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔  گزشتہ رات دو گروپوں میں ہوئے تصادم جھنڈا لگانے پر ہوا۔

پولیس نے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

آج صبح عید کی نماز کے بھی جودھ پور کے علاقے جلوری گیٹ میں ہنگامے ہوئے، حساس علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ 10 پولیس اسٹیشنز کی حدود میں کرفیو لگادیا گیا۔

پولیس نے ہنگاموں میں ملوث تین افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement