خیبرپختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، محمود خان
منتخب نمائندے عوام کو آزادی مارچ کے لیے متحرک کریں۔


پشاور: وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پارلیمنٹرینز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی خطاب کیا جب کہ منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلوس اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آزادی مارچ پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری طورپر تمام اضلاع اور تحصیل کی سطحوں پرورکرزکنونشن منعقد کئے جائیں۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز 20 مارچ تک اپنے حلقوں میں موجودگی یقینی بنائیں،
اسلام آباد آزادی مارچ کو ایک تاریخی جلسہ بنانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے خان صاحب کی نظریں خیبرپختونخوا کی طرف ہیں، خیبرپختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ جب عمران خان آزادی مارچ کی کال دیں گے تو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، یہ فیصلے کا وقت ہے کہ ہم نے غلام رہنا ہے یا آزاد و خودمختار۔
سابق وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کی آزادی اور خود مختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول اورطاقتور لیڈربن گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ اب پہلے سے زیادہ لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، منتخب نمائندے عوام کو آزادی مارچ کے لیے متحرک کریں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a minute ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 8 minutes ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 18 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago






