شیخ رشید نے بیان واپس نہ لیا تو انہیں گھر سے نکلنے نہیں دوں گا، وزیر داخلہ
اگر کہیں کسی کے ساتھ بدتمیزی ہوئی تو دوسرے کارکن بھی یہی کریں گے


لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے لانگ مارچ سے متعلق بیان واپس نہ لیا تو گھر سے نکلنے نہیں دوں گا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار صرف نام کے وزیر اعلیٰ تھے اور ان کو حکم ماننے کے لیے وزیر اعلیٰ رکھا گیا تھا اور عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم بھی فرح گوگی کے لیے رکھی تھی۔ الزامات پر تحقیقات ہو رہی ہیں اس کے بعد کارروائی کی جائے گی جبکہ انہیں بیرون ملک سے ریڈ وارنٹ کے ذریعے لانا ہوا تو لے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور میں آج بھی معزز جج کے سامنے پیش ہوا ہوں۔ سابق حکومت نے سیاسی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنائے جبکہ سابق حکومت نے عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا اور سارا وقت مخالفین پر مقدمات کے لیے صرف کیا۔ عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہیے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جھوٹے خان نے جھوٹے مقدمات بنائے اور انہوں نے ساڑھے 3 سال میں جھوٹے مقدمات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ نارکوٹکس عدالت میں گزشتہ ڈھائی سال سے آرہا ہوں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ساری کابینہ ضمانتوں پر ہے تو یہ جھوٹے مقدمات آپ نے ہی وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں اور کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے کارکنوں کو بدتمیزی کرانے کے لیے مہم شروع کی۔ جو تم لوگ کرو گے اس کا سامنا تم لوگوں کو بھی کرنا پڑے گا اور اگر کہیں کسی کے ساتھ بدتمیزی ہوئی تو دوسرے کارکن بھی یہی کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم آج بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ دوسرے سیاسی رہنماؤں کی عزت کریں۔ شیخ رشید ایک طرف کہتا ہے جیل سسرال ہے اور دوسری طرف ضمانتیں کرواتا پھرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہ لانگ مارچ خونی مارچ ہو گا اب یہ حکومت کو یقین دہانی کرائیں کہ لانگ مارچ پر امن ہو گا اور اگر بیان واپس نہیں لیا اور یقین دہانی نہیں کرائی تو انہیں گھر سے نکلنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگانا ہے تو خود کو لگاؤ لوگوں کو آگ لگانے پر کیوں اکسا رہے ہو، ہوش کے ناخن لیں اور مسجد نبوی والے واقعے پر معافی مانگیں۔ یہ آخری سال ہے اور انتخابات کا سال ہے۔ ہم بھی آنے والے دنوں میں جلسے کریں گے اور سیاسی مہم شروع کریں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 15 کلو ہیروئن کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ہیں، شہزاد اکبر نے پولیس کو کہا کہ عمران خان نے کہا منشیات کا کیس ڈالنا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 17 hours ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 19 hours ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 13 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 12 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 18 hours ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 days ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 18 hours ago




