جی این این سوشل

پاکستان

فرح خان نے اپنے وکیل کی جانب سے عطااللّٰہ تارڑ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کی جانب سے الزامات لگانے کے معاملے پر انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فرح خان نے اپنے وکیل کی جانب سے عطااللّٰہ تارڑ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فرح خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے ذریعے عطا اللّٰہ تارڑ کو لیگل نوٹس بھجوایا۔ 
 
قانونی نوٹس میں عطا اللّٰہ تارڑ سے 7 روز میں غیر مشروط معافی اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس کے متن میں لکھا ہے کہ عطا اللّٰہ تارڑ میڈیا پر آکر معافی مانگیں اور الزامات واپس لیں۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معافی نہ مانگنے پر 5 ارب روپے ہرجانے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں ملوث دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا کی واردات میں  بھی ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز   کا ٹانک میں آپریشن ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں ملوث دہشت گرد ہلاک

 اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے  خیبرپختونخوا ہ  کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر سرچ بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں  سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں  فائرنگ کےتبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل خودکش جیکٹس اور اسلحہ بارود بھی  برآمد کیا گیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی۔

یاد رہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا کی واردات میں  بھی ملوث تھے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کو بھی کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ڈپٹی کمشنر شرقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کو بھی کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے،اس سے قبل کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر آج ہونے والے جے یو آئی ف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، عوام نورانی سگنل سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں،یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے شہید ملت موڑ دیا جائے گا، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی  وفد جلد  پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ۔

 آج (جمعرات) کواسلام آباد میں وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے اچھی خبریں موصول ہونے والی ہیں  ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں پر مشتمل سعودی اعلی وفد چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس ٹربیونلز اور محصولات سے متعلق مقدمات کیلئے ایک قانون منظورکیا ہے جس سے ان مقدمات کو نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll