جی این این سوشل

پاکستان

اس بار افغان طالبان بہت مثبت سوچ کیساتھ آئے ہیں: شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اس بار افغان طالبان بہت مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس بار افغان طالبان بہت مثبت سوچ کیساتھ آئے ہیں: شاہد آفریدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شاہد خان آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران افغانستان سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کہہ ہرے ہیں کہ اس بار افغانستان میں طالبان بہت مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ یہ چیزیں ہمیں پہلے نظر نہیں آئیں لیکن اب بہت اچھی چیزیں نظر آ رہی ہیں جیسے خواتین کو کام کرنے کی اجازت اور انہیں سیاست کی اجازت ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ وہ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔

دنیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے کی ہدایت کردی

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے  کی ہدایت کردی

آسٹریلیا نے فوجی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظراپنے شہریوں کو باحفاظت اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ امور نے جمعہ کو ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیتے ہیں کہ اگر ایسا کرنا محفوظ ہے تو وہاں سے چلے جائیں۔

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے ۔

آسٹریلوی سفارت کاروں نے کہا کہ فوجی حملوں کے باعث فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور دیگر سفری رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کا بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈا کسی بھی وقت اور مختصر نوٹس پر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے آپریشن روک سکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکار وں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے  کسٹم اہلکار  وں کی یاد  میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسٹم حکام کو 18 اپریل کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے شہید کیا گیا تھا۔


تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ ممبران اور افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll