جی این این سوشل

پاکستان

غلط سیاست کی وجہ سے بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غلط سیاست کی وجہ سے بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غلط سیاست کی وجہ سے بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم شہباز شریف نے سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا اور یہ اسپتال جن مخیر حضرات نے بنایا وہ چمکتے ستارے ہیں۔ اسپتال میں عالمی معیار کی جدید مشینری موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر میں معاونت کرنے والوں نے دنیا و آخرت میں بھلائی کمائی ہے اور جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ان کا مفت علاج ہو گا۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے مریض مستفید ہو سکیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر انسانیت کی بڑی خدمت ہے اور مستحق افراد کو علاج کی سہولت فراہم کرنا اہم کاوش ہے۔ ہم نے پی کے ایل آئی بنائی جس پر اربوں روپے خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہمیں بہت عزت ملی جبکہ غلط سیاست کی وجہ سے ملک میں بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے۔ 2008 میں ہماری حکومت آئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اقدام کو پورے ملک میں پہنچایا۔ ذاتی معاملات کو پس پشت ڈالنے کے لیے بڑا دل چاہیئے ہوتا ہے اور ہمیں ذاتی پسند یا نا پسند سے اوپر ہونا ہو گا۔ ان فلاحی کاموں کے لیے بڑا دل کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ایسی سہولیات سے آراستہ اسپتال بنائے جائیں۔

دنیا

ایران پر پابندیاں تاحال لاگو، تجارتی معاہدے کرنے والے ممکنہ خطرات سے آگاہ رہیں: امریکہ

پاکستان سے بات کرنے کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران پر پابندیاں تاحال لاگو، تجارتی معاہدے کرنے والے ممکنہ خطرات سے آگاہ رہیں: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاک امریکہ سکیورٹی ڈائیلاگ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سے بات کرنے کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاک امریکا سکیورٹی ڈائیلاگ میں دہشتگرد گروہوں کی روک تھام اور انسداد آئی ای ڈی تحقیقات خصوصاً پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تکنیکی مدد اور دیگر امور پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی پیک ٹو پر کام میں اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیر اعظم

شہباز شریف کی چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی پیک ٹو پر کام میں اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیر اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں، چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کو سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے ملکی درآمدات بالخصوص حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی اشیاء کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تمام وزارتوں کو آپسی روابط مربوط کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک ٹو پر کام میں وزارتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعطل قبول نہیں۔ چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کا مزید فروغ خوش آئند ہے۔ چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، متعلقہ افسران و ادارے یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک کیلئے اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیچھے ہٹنے کا پیغام دیا گیا ہے، جسٹس بابر ستار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط لکھ دیا۔

جسٹس بابر ستار نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ۔ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی ، میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔  پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات میں بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے 

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں، متعلقہ وزارتوں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے، ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے ، پیمرا کو عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll