جی این این سوشل

پاکستان

ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے:عمران خان

ایبٹ آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس سے مدد مانگتےہیں، کسی سپر پاور کو نہیں مانتے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے:عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان قوم گواہی دیتی ہے کہ اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتی۔

انہوں نے کہا کہ روس سستی گندم،سستے پیٹرول اور سستے ڈیزل کے لیے گیا تھا کیونکہ میرا مقصد تو میری قوم ہے، میں اپنی قوم کے مفادات کو امریکہ کے لیے قربان کیوں کروں۔

عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج میں آپ کے پاس کسی خاص مقصد سے آیا ہوں، میں 20 تاریخ کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنے والا ہے، شہباز شریف جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کر لے، 20 لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسلام آباد مارچ کے شرکاء کی ایک ہی آواز ہوگی، حقیقی آزادی چاہیے، امپورٹڈ حکومت نامنظور، امریکی سازش سے مسلط کیے گئے کرپٹ مافیا کو پاکستانی قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امریکی چیری بلاسم جیسا وزیراعظم چاہتے تھے جو انہیں شہباز شریف کی صورت میں مل گیا، شہبازشریف کہتا ہے کہ بیگرز آر ناٹ چوزرز، شہبازشریف تم بھکاری ہو،تم بزدل،تم ڈاکو ہو، تمہاری چوری کا پیسہ ملک سے باہر پڑاہے، شہبازشریف سن لو ہم تمہاری اور تمہارے خاندان کی بیرون ملک رکھی گئی، لوٹی ہوئی رقم کے تحفظ کی خاطر امریکہ کی غلامی برداشت نہیں کریں گے۔

اپنے خطاب میں منحرف اراکین سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف ایک لوٹا نکلا، مجھے بتایا گیا ہے کہ ابھی تک اس نے پشاور آنےکی جرات نہیں کی، یہ لوٹے جدھر بھی جائیں گے، دو نعرے لگیں گے، ایک ضمیرفروش چور، دوسرا غدار کا نعرہ لگے گا، یہ 2022ء کا پاکستان ہے،ہماری یوتھ باشعور ہے،بڑوں کو چھوڑیں بچوں کو بھی پتا ہے کہ لوٹا کیا ہوتا ہے،یہ جہاں جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل بننے کی اللہ نے ہمیں اجازت نہیں دی، بار بارکہتا ہوں، نیوٹرل جانور ہوتے ہیں، انسان نے تو اللہ کو جواب دینا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے ساری چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، میڈیا سےگزارش ہےکہ اب بھی مائیک لے کردکانوں میں جائیں اور وہاں گھی کی قیمت ہی معلوم کرلیں، ہماری حکومت میں توآپ مائیک لےکردکانوں میں جاتےتھےکہ کہاں ہے نیا پاکستان۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میر جعفر مسلمانوں کے گورنر سراج الدولہ کا سپہ سالار تھا،کمانڈر انچیف تھا،اس نے انگریزوں کے ساتھ مل کر سراج الدولہ سے غداری کی تھی اور مسلمانوں کو شکست ہوئی تھی۔

 

تجارت

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار،  انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا

100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد پہلی بار 96 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار،   انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار،  100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں مثبت رجحان رہا، کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر جاری ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافے ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 96 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 بنائی تھی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اور بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اور سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 37 کروڑ 58 لاکھ 54 ہزار 288 روپے مالیت کے 37 کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار 671 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور بازار حصص میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جلاؤگھیراؤکیس: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی آر میں کہا گیا  کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤگھیراؤکیس: لاہور  انسداد دہشت گردی عدالت سے  علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر جلاو گھراوّ اور گاڑیوں کی تور پھوڑ کے کیس میں وزیر اعلی خیبر  پختونخوا علی امین گنڈا پور کے  وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر کی،تفتیشی افسر موّقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ 
جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا  تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین  اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا  کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے، امریکا

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردانہ حملوں میں بے تحاشہ نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے آگاہ ہیں، پاکستانی عوام کے خلاف دہشت گردوں کے سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

میتھو ملر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور کوئی مذہب نہیں، دہشت گردی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی ہے، ہمارے دل کوئٹہ میں 9 نومبر کے دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اور سول اداروں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، اس قسم کے خطرات کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلیٰ سطح ڈائیلاگ اس میں شامل ہے۔

میتھو ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں سکھ شہریوں کو لاحق خطرات پرحکومت سنجیدہ ہے، امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے خدشات پر بھارت سے جواب لیا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll