Advertisement

تائیوان زلزلے سے لرز اُٹھا 

تائی پے :  تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 9th 2022, 4:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تائیوان زلزلے سے لرز اُٹھا 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان  میں  زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں  ، زلزلے سے  لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا . ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1  ریکارڈ کی گئی ہے .

ابتدائی طور پر کسی جانی  یا مالی نقصان  کی اطلاع نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ تائیوان دو ٹیکٹونک پلیٹس کے سنگم میں واقع ہے اوریہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں ۔

اس سے قبل 2016 میں جنوبی تائیوان میں آنے والے زلزلے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ، جب کہ 1999 میں 7.3 شدت کے زلزلے میں 2000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

Advertisement