پاکستان
صدر پاکستان نےگورنر پنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس مسترد کر دی
اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی گورنر پنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس مسترد کر دی ہے۔
صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی ہے۔
صدر مملک نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر صدر مملکت کی رضا مندی تک عہدے پر قائم رہے گا،گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر عہدے سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 9, 2022
گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، صدر مملکت
آئین کے آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق "گورنر صدر مملکت کی رضا مندی تک عہدے پر قائم رہے گا"، صدر مملکت pic.twitter.com/wZOYq3shCX
تفریح
فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان
کنگ خان نے مزید کہا کہ انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے
بالی وڈ کے سپر اسٹار اور کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کی ناکامی پر کئی بار باتھ روم جاکرتے تھے ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والے گلوبل فریٹ سمٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سامعین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی زندگی میں ہونے والی ناکامیوں پر کھل کر بات کی.
سمٹ کے دوران شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ’ہر انسان کو چاہیے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے، اس کی وضاحت کیلئے شاہ رخ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری کوئی فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتی تو ایسا اس لیے نہیں کہ اس کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ یہ فلم اپنے ناظرین کو خود سے جوڑے رکھنے میں ناکام رہی‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ اسے سمجھ نہ پائے ہوں، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ آپ کے کام پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اگر میں ان لوگوں کیلئے جن کی میں ملازمت کرتا ہوں جذبات پیدا نہیں کر سکتا تو میرا پروڈکٹ چاہے جتنا بھی شاندار ہو اچھا نہیں ہوسکتا۔
شاہ رخ کی وضاحت پر ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنے کام پر تنقید کررہے ہیں ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تنقیدکو محسوس کرنے سے بھی نفرت ہے، میں اپنے باتھ روم میں بہت رویا کیوں کہ میں لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا لیکن اس کے باوجود آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ دنیا آپ کے خلاف نہیں ہے، آپ کی فلم آپ کی وجہ سے ناکام نہیں ہوئی نہ ہی دنیا نے آپ کے خلاف سازش کی بلکہ آپ نے اس فلم کو اچھا نہیں بنایا، آپ نے اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا ہے، آپ خود کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے
۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا ہے، آپ خود کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے‘۔
واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹارشاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی فلم ’ کنگ ‘ میں نظر آئیں گے جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی ۔
پاکستان
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
پاکستان
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان کا تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے نمائش میں تھرڈ جنریشن کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے
کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان نے الضرار اور الخالد ٹینک کے بعد تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف کروادیا۔
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی عالمی نمائش آئیڈیاز میں تھرڈ جنریشن کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انجینئر انزا عقیل کے مطابق جدید ترین ٹینک حیدر دور حاضر کی جنگی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 12 سو ہارس پاور کے طاقتور انجن اور 125 ایم ایم کی گن کے ساتھ حیدر ٹینک ہر قسم کے میدان جنگ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے اظہار کیلئے تیار ہے۔ حیدر ٹینک میں چائنیز انجن نصب ہے لیکن اس کا فائر پاور سسٹم اور دیگر تمام اہم آلات پاکستانی انجینئرز نے تیار کیے ہیں جو ٹینک سازی کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
انزا عقیل کے مطابق حیدر ٹینک میں ایٹمی اور کیمیائی حملوں کے علاوہ فضائی حملوں سے تحفظ کا نظام بھی موجود ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا پاکستان آرمی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ ٹینکوں اور دیگر مصنوعات کی برآمد کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی کما رہا ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ